پشاورامامیہ امام بارگاہ خود کش حملہ، دہشت گردوں نے اعتراف جرم

خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں امامیہ امام بارگاہ پر خود کش حملہ میں ملوث دہشت گردوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزمان ریاض اللہ اور امان اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عدالت میں اقبال جرم قلمبند کرایا۔
ملزمان کے بیان قلم بند ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔
رفتار ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔
یاد رہے کہ 13 فروری 2015 کو حیات آباد امامیہ امام بارگاہ خودکش حملے میں 22 افراد جان بحق جبکہ 59 زخمی ہوئے تھے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے 4 ملزموں کو گرفتار کیا تھا، جن میں سے 2 کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store