پشاور دھماکوں میں ملوث اٹھارہ افراد اٹلی سے گرفتار

پشاور دھماکوں میں ملوث اٹھارہ افراد اٹلی سے گرفتار۔ ویٹی کن میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔

2009 میں مینا بازار پشاور میں کیے گئے دھماکے میں ملوث اٹھارہ دہشت گرد اٹلی سے گرفتار کرلیے گئے۔ بم دھماکے میں 100 افراد مارے گئے تھے۔

اطالوی حکام کے مطابق گرفتار ملزم پاکستان میں دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں گرفتار ملزم مبینہ طور پر ویٹی کن میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ان میں دو افراد اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ دینے والے نیٹ ورک سے رابطے میں تھے۔

گرفتار ملزموں کے خلاف تحقیقات دو ہزار پانچ سے جاری تھیں لیکن انہیں خفیہ رکھا گیا۔ داعش کی جانب سے ویٹی کن پر حملے اور قبضے کی دھمکی کے بعد سیکورٹی سخت کر دی ہے۔

اطالوی حکام نے پاکستانی دفتر خارجہ کو بھی اٹھارہ دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے ملزموں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

install suchtv android app on google app store