محرم الحرام کی آمد: خیبرپختونخواہ میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد

خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت محرم الحرام کی آمد پر 6 نومبرتک صوبے میں غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور غیر ملکیوں کا طے شدہ شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے پروفاق، سکیورٹی اداروں اور متعلقہ سفارت خانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ تمام دورے اب عشرہ محرم کے بعدشیڈول کئے جائیں۔

دوسری جانب اس دوران صوبے بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store