خیبرایجنسی: نیٹو ٹینکر پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

 پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد واقعہ کے بعد خاصہ دار فورسز کی نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں  جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی متعدد بار نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے ٹینکروں کو نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اس تازہ ترین واقعے کی اب تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

install suchtv android app on google app store