تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج عید آئی ڈی پیز کیساتھ منا رہے ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج عید آئی ڈی پیز کیساتھ منا رہے ہیں۔بنوں میں عید منانے کیلئے صوبائی وزرا بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ منانے کیلئے بنوں پہنچ گئے ہیں۔عمران خان بنوں مین آئی ڈی پیز کے خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور قبائلی عمائدین و آئی ڈی پیزسے خطاب بھی کریں عمران خان آئی دی پیز میں عید گفٹ بھی تقسیم کریں گے۔ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹرکو کوہاٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عمران خان خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء مشتاق غنی ، شاہ فرمان اور عاطف خان کے ساتھ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے بنوں کے لیے اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ ہوئے تاہم موسم کی خرابی کے باعث انکے ہیلی کاپٹر کو کوہاٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر ہائر ایجوکیشن اور اطلاعات مشتاق غنی مطابق عمران خان عید آئی ڈی پیز کیساتھ منائیں گے۔

install suchtv android app on google app store