آئی ڈی پیز کی بحالی: متاثرہ علاقوں میں ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق حکمتِ عملی پر کام جاری

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے 10 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے جبکہ آئی ڈی پیز کو امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے اب تک اکسٹھ ہزار سے زائد سمیں جاری کی گئی ہیں۔

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اب تک نقل مکانی کرنے والے تقریباََ دس لاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جن کی تصدیق اور انہیں سموں کے ذریعے نقد رقم کی ادائیگی کاعمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کو  اب تک اکسٹھ ہزار سے زائد سمیں جاری کی جاچکی ہیں تاکہ انہیں امدادی رقوم کی تسلسل سے فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے پیشکش کی ہے تاہم سیکیورٹی کے پیش نظر کلیئر نس کے بعد سماجی تنظیموں کو مرحلہ وار امداد کیلئے اجازت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نقل مکانی کرنیو الے افراد کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق اقدامات کی حکمتِ عملی بھی طے کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store