ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 2 افراد زخمی فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 6 سالہ بچی آئیکارمضان اور 45 سالہ سکندر کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کےعلاوہ تتری نوٹ، مانوا، ستوال اور بالاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے مؤثرجواب دیا اور بھارتی بندوقوں کوخاموش کرا دیا، پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں کا بھی بھاری نقصان ہوا۔

install suchtv android app on google app store