پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے والی خاتون کو واپس بھیج دیا

  • اپ ڈیٹ:
خاتون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر سے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرگئی تھی خاتون لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر سے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرگئی تھی

پاک فوج نے پیشہ وارانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے آزاد کشمیر آنے والی خاتون کو باوقار طریقے سے واپس بھیج دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول کے اطرف امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے جذبہ خیرسگالی کے تحت مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون عظمت جان زوجہ محمد شکیل کو راولا پونچھ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر واپس بھیج دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاتون مقبوضہ کشمیر کے علاقے دیگوار ملدیالاں کی رہائشی ہے جو لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ سیکٹر سے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرگئی تھی۔ خاتون کو مقبوضہ کشمیر واپس بھیجے جانے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے سول و ملٹری حکام بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store