ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری شہید، 26 زخمی

امن کاڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا یوم امن کے موقع پر امن پر وار فائل فوٹو امن کاڈھنڈورا پیٹنے والے بھارت کا یوم امن کے موقع پر امن پر وار

نیچ بھارت نیچ حرکتوں سے باز نہیں آیا،عالمی یوم امن پر ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے چار خواتین سمیت چھ افراد کو شہید جبکہ چھبیس کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مستقل سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

جس کے نتیجے میں بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ سے چار خواتین سمیت چھ شہری شہید جب کہ پندرہ خواتین اور پانچ بچوں سمیت چھبیس شہری زخمی ہوگئے،زخمیوں میں پندرہ خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارت چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے

install suchtv android app on google app store