ایل او سی خلاف ورزی: بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزبجوات، پھکلیان سیکٹرپربھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی، مارٹر گولہ لگنے سے ایک شخص شہید متعدد مویشی زخمی ہوگئے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

install suchtv android app on google app store