بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کے پھکلیاں سیکٹر میں شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے گاؤں دیورا کے رہائشی محمد ظہور جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ رینجرز نے جوابی کارروائی میں بھارت کی ان چیک پوسٹوں کو نشانہ جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔

install suchtv android app on google app store