بھارتی وزیرداخلہ کی سری نگر آمد پر حریت قیادت نظر بند

بھارتی وزیرداخلہ کی سری نگر آمد پر حریت قیادت نظر بند بھارتی وزیرداخلہ کی سری نگر آمد پر حریت قیادت نظر بند

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سری نگر آمد کے موقع پر حریت قیادت کی جانب سے دی گئی کال پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کی سری نگر آمد کی موقع پر مشترکہ طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی۔

حریت قیادت کی کال پر وادی بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل جب کہ سری نگر سمیت وادی بھر میں سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

حریت رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام ہڑتال کو کامیاب بنا کر دنیا کو پیغام دیں کہ فوجی طاقت اور عوام کو ہراساں کرنے سے آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کو گھر میں نظربند کردیا گیا ہے جب کہ میرواعظ عمر فاروق کو جمعے کی رات ہی نظر بند کیا گیا۔

بھارتی قابض انتظامیہ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کو سری نگر کی سینٹرل جیل میں نظر بند کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ چار روزہ دورے پر گزشتہ روز سری نگر پہنچے ہیں اور اس موقع پر فوج کی اضافی نفری تعینات ہے جب کہ ریلوے حکام نے بارامولا اور بنی ہال کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی۔

install suchtv android app on google app store