بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے: میر واعظ

بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے: میر واعظ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے: میر واعظ

مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر برس سے اس حقیقت کے ساتھ جی رہے ہیں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اپنے فوجیوں کے ہاتھوں نہتے نوجوانوں کے قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزورکرنے میں ناکام ہو چکا ہے جس کا واضح ثبوت شہید نوجوانوں کے جنازوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہے۔

انہوں نے بھار ت کو خبردار کیاکہ اگر وہ ایک کشمیری کو قتل کریگا تو10اورکشمیری کھڑے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کے قتل عام سے کشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوسکتا،جبکہ گزشتہ7 دہائیوں سے کشمیر ی اسی حقیقت کے ساتھ جی رہے ہیں کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور تنازعہ کشمیر کا حتمی حل ہوناابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز تعلیم یافتہ نوجوان شہید ہورہے ہیں اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ سب نوجوانوں کو ختم کرکے مسئلہ حل ہوجائیگا لیکن وہ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ان نوجوانوں نے بھارتی ظلم و تشدد کا مقابلہ کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو للکارا ہے جب تک سرکار صرف تشدد اور ظلم و زیادتی سے کام لیتی رہیگی تب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store