مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوان شہید کردیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے، قابض فو ج نے مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نےایک مکان دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ میں ایک گھر کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جس کے ملبے سے 3 کشمیریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، شہادتوں کی اطلاع ملتے ہی وادی بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store