مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ

مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ مقبوضہ کشمیر میں 4 کشمیریوں کی شہادت کے بعد حالات کشیدہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز جھڑپ کے دوران 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے چاروں نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ مختلف اضلاع سے ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

ادھر طلبا کے نہ تھمنے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پلوامہ کالج کے طلبا اور بھارتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی شیلنگ اور لاٹھی چارج سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

حریت قیادت نے بھارتی فوج اور قابض انتظامیہ کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے تحریک آذادی کی آواز دبا نہیں سکتا۔

install suchtv android app on google app store