حریت رہنماؤں کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا

زیرحراست حریت رہنما زیرحراست حریت رہنما

یوم پاکستان سے قبل بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر پاکستانی دفتر خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کشمیری حریت رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ اور آسیہ اندرابی کو گرفتار یا نظر بند کردیا ہے تاکہ وہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب منعقد کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر زیرحراست حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سری نگر میں جار ی ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے اٹھائیں گے۔

بیان میں حریت رہنماؤں اورکارکنوں کو غیرقانونی طور پر مسلسل زیر حراست رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے ضمانت ملنے کے باوجود حریت رہنماؤں اورکارکنوں کو ابھی تک رہائی نہیں ملی۔

اے پی ایچ سی نے ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی اور انسانی حقو ق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

install suchtv android app on google app store