گرفتارحریت رہنماؤں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، مشال ملک

مشال ملک مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ جو ظلم مودی سرکار نے شروع کیا ہے۔ اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی انتخابات کا بائیکاٹ کشمیریوں کا جمہوری حق ہے۔ بھارت کو جمہوریت سکھانی پڑے گی۔ پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں چھ سالہ بچی کو بھی قتل کردیا گیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات سے ایک ماہ پہلے حریت قیادت کو نظربند کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیاں کررہا ہے۔ بھارتی انتخابی ڈھونگ کو بے نقاب کرنے کےلیے دنیا بھر میں سفارتی وفود بھیجے جائیں۔

گلگت بلتستان کو آئینی طور پر صوبہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھا تھا جس پر وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ اقوم متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر کوئی حرف نہیں آئے گا۔ مشعال ملک نے یاسین ملک کو دوران علاج سنٹرل جیل میں قید کرنے کی انتہائی شدید مذمت کی۔

install suchtv android app on google app store