ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری شہید

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے تازہ کارروائیوں کے دوران سات سالہ معصوم بچی سمیت چار کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و بربریت ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے کپوڑاہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران تین جوانوں کو شہید کر دیا۔

لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگے قابض فورسز نے سات سالہ بچی کنیزہ کو بھی ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔ فورسز نے کارروائی کے دوران اُس گھر کو بھی مسمار کر دیا جہاں یہ جوان رہائش پذیر تھے۔

حریت رہنما بلال احمد صدیقی، محمد مصدق عادل اور محمد رمضان خان نے اپنے اپنے بیان میں نہتے جوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بھارتی فورسز نے ایک اور کارروائی کے دوران کشمیر لبریشن فرنٹ ضلع کولگام کے صدر عبد الستار کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

ادھر کٹ پتلی انتظامیہ نے ستائیس سال بعد گاو کدال میں ہونے والے قتل عام کا اعتراف کر لیا،، مظاہروں اور مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران ستائیس بے گناہ کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس دوران درجنوں کشمیری زخمی ہوئے، اگرچہ شہیدوں کی تعداد اس سے کئی گناہ زیادہ ہے۔

دوسری جانب آل پارٹیز حریت کانفرنس نے سری نگر سے بیان میں کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کشمیری رہنماوں پر جیل میں ہونے والے ظلم و تشدد کی مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store