بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلص نہیں :صدر آزاد جموں کشمیر

آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان

آزادجموں وکشمیر کے صدرسردارمسعودخان نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بھمبر کیلئے منظور ہونیوالے صنعتی زون ا ور پن بجلی منصوبوں سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت وزیراعظم نوازشریف کی سوچ کے مطابق نظم ونسق کی بہتری ،معاشی استحکام اور بھارت سے کشمیر کی آزادی کیلئے کام کررہی ہے۔

مسعود خان نے کہاکہ آزادکشمیرحکومت، پاکستان کی حکومت کی مدد سے تعلیم، بنیادی ڈھانچے، صحت اورسیاحت کے شعبوں پر موثر انداز میں کام کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیر کو جرات مندی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے اُجاگرکیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے حل کا خواہاں ہے لیکن بھارت اس دیرینہ مسئلے کے حل میں مخلص نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store