سری نگر: بھارتی درندگی کا شکار ایک اور کشمیری شہیدہو گیا

سری نگر: بھارتی درندگی کا شکار ایک اور کشمیری شہیدہو گیا فائل فوٹو سری نگر: بھارتی درندگی کا شکار ایک اور کشمیری شہیدہو گیا

جموں کشمیر میں بے رحم چھروں نے ایک اور کشمیری کی جان لے لی ۔ جس سے تازہ بربریت کی لہر میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد ڈیڑھ سو تک جا پہنچی ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر بھارتی بربیت کا پردہ چاک کر دیا۔

جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گن کا شکار ایک اور کشمیری نوجوان چل بسا۔ وسیم احمد کو گزشتہ سال اگست میں کلگام میں بھارتی فورسز نے تین سو چھرے مار کر جیتے جی مار دیا تھا۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی دو ہزار سولہ سترہ کی رپورٹ میں کشمیر میں جاری بھارتی ظکلمت و بربریت سے پردہ اٹھا دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج اور انتظامیہ اظہار رائے پر ضرب لگانے کیلئے طاقت کا بہیمانہ استعمال کر رہی ہیں۔

کشمیر میں جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے بھارت جان لے کہ کشمیری شہدا ٗ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اور کشمیری ہر قیمت پر اپنا حق آزادی لیکر رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store