مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام: آئی ایس پی آر

مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ

مہمند ایجنسی میں لیویز اہلکاروں نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفترکے مرکزی دروازے پردھماکے کے نتیجےمیں متعدد لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پرآنے والے دوافراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل کی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرکا مرکزی دروازہ عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ غلنئی ہیڈکوارٹرمیں پولیٹیکل انتظامیہ آفس اوردیگرسرکاری دفاترہیں۔

install suchtv android app on google app store