بھارتی فورسز نے2مختلف واقعات میں مزید4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری فائل فوٹو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور تاز کارروائیں میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ ایک جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو ے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں چار نوجوانوں کوگولیاں مار دیں۔ چاروں کشمیریوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔

جن میں سے دو کا تعلق نوا پورہ سے تھا اور شناخت زبیر اور احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔جب دوسرے مقابلے میں شوبیاں میں دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا جن میں اشفاق اور احمد شامل ہیں۔

چاروں نوجوانوں کی لاشیں ان کے گھروں سے ملی ہیں۔ ایک اور جھڑپ میں دو بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہوئے ۔

جھڑپیں نواپورہ میں علاقے کے محاصے کے دوران ہوئیں جب اچانک بھارتی فوجیوں نے علاقے پر چڑھائی کر دی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store