بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ، 1 شخص زخمی

بھارتی فوج کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ، 1 شخص زخمی فائل فوٹو

مودی سرکار باز نہ آئی اور جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کر ڈالی۔ پاک فوج کے مؤثر جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے نے بھر پور جوابی کارروائی میں دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ظفر وال سیکٹر میں صبح کے وقت شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ پنجاب رینجرز نے موثر جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں تھیں۔

install suchtv android app on google app store