یوم یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا نیا نغمہ ریلیز

یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے پاک فوج نے نیا نغمہ ریلیز کردیا۔ ’سنگباز‘ کے عنوان سے جاری اس نغمے میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جوانوں اور ان کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے میں بھارتی فوج کے نہتے کشمیری بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین پر ظلم و بربریت کے مناظر پیش کرتے ہوئے ان الفاظ میں حالات بیان کیے گئے کہ ’کشمیر، تیرا حسن ہوا درد کی تصویر، آنسو ہے تیری آنکھ میں، پیروں میں زنجیر۔‘

نغمے میں دنیا کی سب سے بڑی سیکولر ریاست کے دعویدار لیکن کشمیری عوام کو دہائیوں سے ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے والے بھارت سے سوالات کیے گئے ہیں کہ ’کیوں تو نے رنگ ڈالی میری جنت جیسی یہ وادی؟ کب ختم ہوگی تیری بے شرمی؟‘

ساتھ ہی بھارت کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ اس کی درندگی کی حدوں کو چھونے کے باوجود ’ہم آزادی کے متوالے مل کر کہیں گے، انڈیا جا کشمیر سے نکل جا، میری جنت میرے گھر سے نکل جا۔‘

install suchtv android app on google app store