ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت6 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں گئیں ہیں، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔