مقبوضہ کشمیر: 2 دنوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 4 ہوگئی

قابض بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ وادی میں مظالم فائل فوٹو قابض بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ وادی میں مظالم

قابض بھارتی فوجیوں کے مقبوضہ وادی میں مظالم ہیں اور بھارت کی ریاستی دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے دو دنوں کے دوران شہید ہونے والے نو جوانوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ، ادھر شہادتوں کے بعد وادی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے بھی زور پکڑ گئے ہیں۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے اروانی میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر چھاپے مارے جبکہ اس دوران تین کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع اسلام آباد اور کولام میں بھارت مخالف مظاہروں کا جاری سلسلہ مزید زور پکڑ گیا ہے اور نہتے کشمیری عوام اروانی، سنگام، ویسو، قاضی گوند، اسلام آباد، قائیوہ، خودوانی، کولگام اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ اس موقع پر مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مزمت کرتے ہیں :نفیس زکریا

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے قابض فوجیوں نے روایتی طاقت کا استعمال کیا اور پولیس کی جانب سے نہتے شہریوں پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ اس دوران ایک اور کشمیری نوجوان بھی شہید ہوا جبکہ ایک نو جوان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مزید جانئیے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کشمیری بچے کے جنازے پر شیلنگ

بعد ازاں حریت رہنماؤں اور ہزاروں کشمیریوں نے شہید نوجوان کے جنازے میں شرکت کی، جس کے بعد قابض بھارتی فوجیوں نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو گرفتار کرکے ضلع اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store