پاکستان مسئلہ کشمیر کا حصے دار ہے، ایک نہ ایک دن بھارت کو اس سے بات کرنا پڑے گی: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر سابق کٹ پتلی وزیر اعلی نے مودی سرکار کو کھری کھری سنادیں ہیں۔ انڈین نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس وہ طاقت نہیں کہ کشمیر کوپاکستان سے لے سکے۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی مکمل ناکامی اور ریاستی دہشت گردی پر اب مودی سرکار کے حمائیتوں نے بھی آواز بلند کرنا شروع کردیا ہے،،انتہا پسند بھارتی سرکار کا راگ الاپنے والے سابق کٹ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے چناب ویلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا ہے کہ کشمیر کسی کے باپ کی جاگیرنہیں، پاکستان مسئلہ کشمیرکا حصے دارہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک نہ ایک دن بھارت کوپاکستان سے بات کرنا ہی پڑے گی۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف بات چیت ہے۔ بھارتی کہتے ہیں پاکستان کے زیرانتظام کشمیربھی ان کا ہے، کیا یہ تمہارے باپ کا ہے؟

واضح رہے کہ فاروق عبد اللہ ماضی میں بھارتی سرکار کے حق میں بولتے ہوئے حریت کانفرنس کی مخالفت کرتے رہے ہیں لیکن اب انکے موقف میں واضح تبدیلی آگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store