مسئلہ کشمیرکا اصل حل کشمیریوں کی تحریکِ آزادی سے نکلے گا: سرتاج

مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا اصل حل کشمیریوں کی اپنی تحریک سے نکلے گا۔

قومی اسمبلی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جارحیت کررہا ہے اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود کو مہذب ملک کہنے والا ہندوستان کشمیر میں ظلم و جبر کر رہا ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ تاہم کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی بالکل واضح ہے، 'ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے'۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُر امن ہمسائیگی رکھنا چاہتے ہیں اور ہندوستان کے ساتھ بھی تمام مسائل پر بات چیت کریں گے، بشرطیکہ کشمیر اس میں شامل ہو۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store