قابض فوجیوں کی بندی پورہ میں فائرنگ، مزید 2 کشمیری شہری شہید

قابض فوجیوں کی بندی پورہ میں فائرنگ، مزید 2 کشمیری شہری شہید فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوجیوں کی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری شہری شہید ہو گئے ہیں ادھر حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے جنت نظیر وادی کو پولیس کی ریاست بنا دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے آج بھی کرفیو نافذ کر رکھا ہے اور نظام زندگی مفلو ج ہے جس کے باعث کشمیری شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی دوران بھارت کی دہشتگرد فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں کی ضلع بندی پورہ کے علاقوں بونی خان اور ہیجان میں کارروائیاں ہوئیں جس میں قابض فوجیوں نے گھر گھر چھاپے مارے اور دو کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا۔

اس کے علاوہ وادی میں حریت رہنماوں کی جانب سے زخمی کشمیریوں کی عیادت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور حریت رہنماوں کے ایک وفد نے سری نگر کے ہسپتالوں کا دورہ کیا جہاں پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری داخل تھے۔

ادھر حریت رہنما یاسین ملک نے قابض فوجیوں کی کارروائیوں کا ناقابل قبول قرار دیا ہے اور اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قابض فوجیوں نے جنت نظیر وادی کو پولیس ریاست میں بدل دیا ہے جہاں بھارت کے ریاستی دہشتگرد عام شہریوں کو اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store