سری نگر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اور کشمیری شہید

سری نگر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اور کشمیری شہید فائل فوٹو سری نگر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کے احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر میں بھارتی فوج کی جھڑپوں سے ایک اور کشمیری شہید ہو گیا ہے۔ ادھر حریت راہنما تاحال زیر حراست ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کو بیس روز گزر گئے لیکن وادی میں تاحال کشیدگی بر قرار ہے۔

سری نگر میں دو روز قبل کرفیو اٹھایا گیا تھا تاہم حریت راہنماوں کے احتجاجی مارچ کی کال پر ایک بار پھر سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: 17 دنوں سے جاری کشیدگی کے دوران شہدا کی تعداد 56 ہوگئی

سری نگر میں کشمیری مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں ایک کشمیری شہری شہید ہو گیا ہے جس کے بعد سری نگر میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

وادی بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے اور ان تمام حالات میں کشمیری شہریوں کے لیئے جینا محال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

اطلاعات کے مطابق کشمیری شہریوں کے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی ادویات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کا فقدان ہے۔

گزشتہ روز وادی بھر میں چالیس سے زائد مقامات پر بھارتی ظلم وستم کے خلاف مظاہرے کیئے گئے۔

مزید جانئیے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

دوسری جانب حریت رہنماسید علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق کو بھی کٹھ پتلی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store