اسکردو: واحد ہماری حکومت ہے جو منصوبے شروع کر کے مکمل بھی کرتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسکردو میں بلتستان یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں جس کام کا اعلان ہوتا ہے، اسے شروع بھی کیا جاتا ہے، فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور مکمل بھی کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے منصوبے شروع کئے لیکن فنڈنگ نہیں کی، دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کا پچھلی حکومت نے اعلان کیا لیکن کام نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناقدین بھی یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہماری حکومت کام کرتی ہے، اسکردو میں کیڈٹ کالج بھی مسلم لیگ ن نے بنایا اور یونیورسٹی کا سہرا بھی ہمارے سر ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گلگت جگلوٹ شاہراہ کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2 سال قبل رکھا اور اس شاہراہ کی تعمیر مشکل ترین منصوبوں میں شامل تھی جسے دسمبر میں مکمل کرلیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store