گلگت بلتستان: ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کاروباری سرگرمیاں معطل

گلگت بلتستان:  ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال گلگت بلتستان: ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال

گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف گلگت ریجن اوراس کے دیگراضلاع میں انجمن تاجران کی جانب سے شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔

گلگت بلتستان میں ودہولڈنگ اور دیگر ٹیکسز کیخلاف انجمن تاجران اورآل پارٹیز کی اپیل پر گلگت ریجن اوراسکےدیگراضلاع میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔

اس دوران گلگت شہرمیں تمام کاروباری مراکز ،مارکیٹیں اوربازاربند کر کے تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری ٹیکسز کا نفاذ کر کے تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سکردو کا دورہ کرتے ہوئے علاقہ کے فلاح و بہبود کے لئے اہم اعلانات کئے،،جس کے بعد بلتستان ریجن میں شٹرڈاون ہڑتال موخر کردی گئی،،، جبکہ گلگت ریجن کے تمام اضلاع میں ہڑتال جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store