نیشنل بینک کی دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے چینی سرحد کے نزدیک خنجراب پر نصب دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم فائل فوٹو نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے چینی سرحد کے نزدیک خنجراب پر نصب دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم

خنجراب میں حال ہی میں قائم کی جانے والی اے ٹی ایم نیشنل بینک کی جانب سے 16007 فٹ بلندی پر لگائی گئی ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے چینی سرحد کے نزدیک خنجراب پر نصب دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کوعالمی ریکارڈ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔

نیشنل بینک نے یہ اے ٹی ایم مشین سطح سمندر سے 16,007 فٹ کی بلندی پر نصب کی تھی جو دنیا بھر میں کہیں بھی نصب کی گئی بلند ترین اے ٹی ایم ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس مشین کی شمولیت نیشنل بینک آف پاکستان کی ان کوششوں کا اعتراف ہے جن کے ذریعے وہ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی، پروڈکٹس اور خدمات کو اپنے کسٹمرز تک پاکستان کے تمام علاقوں میں پہنچانا چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store