گلگت بلتستان: حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری

گلگت بلتستان کے حجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس گلگت بلتستان کے حجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس

گلگت بلتستان کے حجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچنا شروع ہو گئےہیں حاجیوں کا اسکردو ائیر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

گلگت بلتستان سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ حاجیوں کا پہلا قافلہ سکردو ائیر پورٹ پہنچا تو ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سکردو ائیر پورٹ پر حاجیوں کے اہل خانہ ،عزیز واقارب اوراہل علاقہ کی بڑی تعداد استقبال کے لیے موجود تھی ائیر پورٹ پر استقبال کے لیے موجود لوگوں نے اسلامی فریضہ کی ادائیگی اور بخریت واپسی پر حاجیوں کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔

حاجیوں کا کہنا تھا کہ حج اسلام کا ایک اہم فریضہ ہے حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی تمنا ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store