گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کا امتحان ٹاپ کر لیا

 کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کا امتحان ٹاپ کر لیا فائل فوٹو کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کا امتحان ٹاپ کر لیا

گلگت بلتستان کیلئے ایک اور اعزاز، کیپٹن عارف ا حمد نے سی ایس ایس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ کیپٹن عارف احمد کا تعلق ضلع استور سے ہے ۔

ارضِ شمال کے اس سپوت نے پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد تمام امتحانوں میں پہلی پوزشن حاصل کی تھی ۔سی ایس ایس کے امتحان میں پورے پاکستان سے آرمی ،پاک فضائیہ اور نیوی کے ہونہار اور قابل ترین آفسیروں نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان کے لیے کوئی کوٹہ کی سیٹ موجود نہیں تھی ۔

تاہم کیپٹن عارف نے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن لے کر اوپن میرٹ کی سیٹ حاصل کرلی ۔

کیپٹن عارف گلگت بلتستان سے پورے پاکستان میں پہلی پوزشن حاصل کرنے والے پہلے آرمی آفسیر بن گئے ہیں ۔مستقبل میں کیپٹن عارف احمد DMG گروپ میں اپنی خدمات سر انجام دینگے ۔

یاد رہے انہوں نے میٹرک کا امتحان استور سے پاس کیا تھا ۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ اور بزرگوں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

فوج میں انکی عمدہ کارکردگی دیکھ کر انہیں اردون کے لیے منتخب کیا تھا تاہم انہوں نے سی ایس ایس ٹاپ کر کے اپنے علاقے اور ملک کی خدمات کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام کو ترجیح د ی ۔اس سے پہلے انہیں بطور اے ڈی سی کور کمانڈر لاہور خدمات سرانجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store