گلگت سکردو روڑ کا ڈیزاین تبدیل کر کے 25 فٹ کر دیا ہے: سابق وزیراعلیٰ

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے مقامی میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکردو روڈ کے ڈائزین میں تبدیلی کی گئی ہے اور گزشتہ منظور شدہ ڈیزائن جو کہ 36 فٹ تھا، سے کم کرکے 25 فٹ کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے، جس کی وجہ سے نوجوان اپنے مستقبل کے لیے پریشان ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے موجودہ  حکومت کو منتخب کیا تھا آج وہی لوگ اِن نمائندوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store