گلگت بلتستان :صدر نےنوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا تحفظ کریں

صدر ممنون حسین صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو جدید علوم سے آراستہ کریں اور ملک کی خدمت کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز ہنزہ میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صدر نے کہا کہ آج کی دنیا بالکل تبدیل ہوگئی ہے اور انسانی اور قدرتی وسائل کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

صدر نے کہا کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وجہ سے آج محدود وسائل کی حامل اقوام کو بھی متمول خیال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ خود کو جدید علوم سے آراستہ کریں تو پاکستان سمیت پورا خطہ غیرمعمولی ترقی کرسکتا ہے۔

انہوں نے قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے پاک چین اقتصادی راہداری سیل کے قیام پر اطمینان ظاہر کیا جس کا مقصد اس منصوبے کے فوائد سے طلبا ء کو آگاہ کرنا ہے۔

صدر نے نوجوان نسل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا جہاں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے طلباء کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے شاندار فوائد کے بارے میں آگاہی کے لئے قراقرم یونیورسٹی کی طرف سے سی پیک سیل کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا

ممنون حسین نے گلگت بلتستان میں جلد خواتین کی یونیورستی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store