گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین اور گورنر میر غضنفر علی خان فائل فوٹو صدر ممنون حسین اور گورنر میر غضنفر علی خان

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ہنزہ میں گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔

صدر نے تعلیم، صحت اور ترقی کے شعبوں میں اہم اقدامات پر گلگت بلتستان کی حکومت کی تعریف کی۔

گلگت بلتستان کے گورنر نے صدر کو ترقیاتی منصوبوں کے مسائل کے بارے میں بتایا۔

install suchtv android app on google app store