گلگت بلتستان: بابر خان نے پہلی سرفرانگہ کولڈ ڈیزررٹ جیپ ریلی جیت لی

سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ جیب ریلی کی تقریبات اپنی رنگینوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور مقامی فنکاروں نے خوب رنگ جمایا۔ ریلی کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر خان نے اٹھارہ منٹ پچیس سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سطح سمندر سے سات ہزار چار سو فٹ کی بلندی پر واقع سرفہ رنگاہ کے سرد صحرا میں جیب ریلی کا ہوا فائنل مقابلہ۔ فائنل راؤنڈ میں شرکت کی تہتر جیب ڈرائیورز اور بیس بائیکرز نے۔

فائنل راؤنڈ کے لیے تیار کیا گیا تیس کلو میٹر کا طویل ٹریک ۔۔۔ بابر خان نے اے کیٹیگری میں مقررہ فاصلہ اٹھارہ منٹ اور پچیس سیکنڈ میں طے کر کے میدان مار لیا۔

فیسٹیول کے آخری روز شگر میں واقع جربہ ژھو میں مقامی کشی رانی کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔۔ مقابلے میں آٹھ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریلی کے اختتامی روز علاقائی موسیقی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر صوبوں کے فنکاروں خوب رنگ جمایا۔

چار روز تک جاری رہنے والے فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store