گلگت سکردوشاہراہ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجائے گا: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت سکردوشاہراہ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجائے گا فائل فوٹو گلگت سکردوشاہراہ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجائے گا

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہاہے کہ گلگت سکردوشاہراہ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجائے گا۔

گلگت میں ایک وفد سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے منصوبے کیلئے تینتیس ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے بجٹ میں ایک سوفیصد کااضافہ کیا ہے جو بے مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق وفاقی حکومت کی طرف سے کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کئے جارہے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کہاکہ چارنئے اضلاع قائم کئے گئے ہیں جن سے گلگت بلتستان میں عوامی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store