گلگت بلتستان، ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے

گلگت بلتستان میں گزشتہ دو ماہ میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے حکومت اور انتظامیہ سیاحوں کی سیکورٹی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر وقت چوکس ہے۔

کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب نے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں دو ماہ کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے۔

سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے سیاحوں کی سیکورٹی اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کئے ہیں جبکہ ان تمام مقامات پر تمام سیاحوں کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store