گلگت بلتستان: دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع دیوسائی

دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی کی سحر انگیزی نے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ دیوسائی کے وسیع وعریض میدان میں دنیا بھر کے سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیے۔

گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے اپنے بے پناہ قدرتی حسن اور بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

یہاں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور وسیع ترین گلیشیرز کے علاوہ دنیا کی بلند ترین اور وسیع ترین سطح مرتفع دیوسائی بھی موجود ہے۔

دیوسائی سطح سمندر سے تقریباً چودہ ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے اور تقریباً تین ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے نومبر سے مئی تک یہ وسیع و عریض میدان برف سے ڈھکا رہتا ہے۔

دیوسائی کو انیس سو ترانوے میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا، یہاں بھورے نایاب ریچھ کے علاوہ کئی اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں اس میدان کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں تقریباً دو سو سے زائد قیمتی اور نایاب جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

دیوسائی میں تاحد نگاہ سبزہ اور ڈھلوانوں میں چرتے خوبصورت یاک اس دلکش منظر کو مزید چاند لگا دیتے ہیں۔

اس وسیع میدان پر ایک نظر ڈالیں تو رنگ برنگے پھول اور اکثر مقامات پر اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے اور بازوؤں کو سینے پر باندھے مارموٹ یہاں آنے والوں کا استقبال کرتے نظر آتے ہیں۔۔ 

install suchtv android app on google app store