عید کے بعد بھی گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش

عید کے بعد بھی گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش فائل فوٹو عید کے بعد بھی گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش

عید ختم ہوگئی لیکن ، اب بھی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رُخ کررہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 22 جون سے اب تک چار ہزار سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں گلگت بلتستان میں داخل ہوئی ہیں ۔

سیاحوں کی گاڑیاں براستہ بابوسر روڈ، شاہراہ ریشم، اور چترال روڈ گلگت بلتستان داخل ہوئی۔

اس کے علاوہ سیاحوں کی بڑی تعداد موٹر سائیکلوں پر ٹولیوں کی شکل میںاور بزریعہ جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی آرہے ہیں۔

ایک انداز کے کے مطابق تقریباََ چار ساڑھے چار لاکھ سیاح عید کی چھٹیوں میں گلگت بلتستان آئے اور اس وقت بھی ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود ہیں۔

سیاحوں کے رش کے باعث جگہ جگہ ٹریفک جام نظر آرہا ہے ، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں رش بڑھنے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store