گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش

54 ارب40کروڈ 71لاکھ59ہزار روپے کا بجٹ وزیرخزانہ اکبر تابان نے پیش کیا	فائل فوٹو 54 ارب40کروڈ 71لاکھ59ہزار روپے کا بجٹ وزیرخزانہ اکبر تابان نے پیش کیا

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا مالی سال دو ہزار سترہ اٹھارہ کے لئے چون ارب چالیس کروڈ اکہتر لاکھ انسٹھ ہزار روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس حاجی فدا محمد ناشاد کی زیرصدارت ہوا،، صوبائی وزیر خزانہ حاجی اکبر تابان نے بجٹ ایوان میں پیش کیا۔

بجٹ تقریر میں حاجی اکبر تابان کا کہنا تھا کہ مالی سال کیلئے گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ بشمول پی ایس ڈی پی اٹھارہ ارب تیس کروڑ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ اٹھائیس ارب چھبیس کروڑ اکیس لاکھ انہتر ہزار روپے مختص کیا گیا ہے بجٹ میں سب سے زیادہ گندم سبسڈی کی مد میں سات ارب چوراسی کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ تعلیم کے لے ایک ارب تریپن کروڑ صحت کے لے ایک ارب آٹھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

ہاوس رینٹ الاونس ی کٹوتی سے مستثنیٰ اور اردلی الاونس کی حد چودہ ہزار روپے ، تمام پنشنرز کی پنشن میں یکم جولائی سے دس فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store