وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گاہکوچ میں پل کا افتتاح کیا

 وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گاہکوچ میں پل کا افتتاح کردیا ۔ یہ پل گلگت بلتستان میں سب سے لمبا پل ہے جو ریکارڈ مدت ڈیڑھ سال میں پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان میں پل کا افتتاح کیا ۔ جو کہ ریکارڈ مدت ڈیڑھ سال میں تکمیل کو پہنچا ہے ۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی اور کونسل کے اراکین کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ کی غذر آمد پر غذرپولیس کی دستہ نے انہیں سلامی دی اور بچوں نے گلدستہ پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کی ترقیاتی بجٹ کو 9ارب سے بڑھا کر 17ارب کردیا اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پورا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا گیا ہے بجٹ کا ایک روپیہ بھی واپس نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے سلپی پل جیسے میگا منصوبے مقررہ ومدت سے پہلے اور معیاری تعمیر ہورہے ہیں یہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے منتخب صوبائی حکومت نے علاقے سے کرپشن کا خاتمہ کرکے میرٹ کو یقینی بنایا ہے اورہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقیاتی بجٹ کو 35ارب تک بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ20ارب کی خطیر رقم سے سی پیک منصوبے کے تحت گلگت چترال ایکسپرس وے کی تعمیر کی منظوری ہوگئی ہے اور دسمبر تک اس منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store