دورہ چین میں وزیراعلیٰ کو نواز شریف نے گھاس تک نہیں ڈالا: سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ

پیپلز پارٹی نے اسکردو میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا، اسکردو کی فضا دن بھر گو نواز گو کے نعروں سے گونجتی رہی۔ حق حاکمیت اور حق ملکیت کے عنوان سے منعقدہ جلسے کی اسکردو کا مقبون گراؤنڈ پیپلز پارٹی کے جیالوں سے بھر گیا ، جیالے دن بھر گو نواز گو کر تے رہے۔

حق ملکیت اور حق حاکمیت تحریک کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان حکومت اور صوبائی انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ آج کے بعد گلگت بلتستان کی ایک انچ زمین بھی سرکاری اداروں کو الاٹ کی گئی تو صوبائی سیکریٹریٹ کا گھیراو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے بڑھ کر کوئی اور محب وطن نہیں ہوسکتا پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے ہم اپنے لہو کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے حفیظ الرحمان کوکسٹم ان پیڈ وزیر اعلیٰ قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں وزیر اعلیٰ کو نواز شریف نے گھاس تک نہیں ڈالا۔

جلسے سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم، سابق صوبائی وزیر تعمیرات بشیر احمد خان اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شیخ نثار حسین سرباز سمیت دیگر صوبائی ومقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سیکورٹی کلیرنس نہ ملنے کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہ کرسکے۔

install suchtv android app on google app store