غیرملکی سیاح این اوسی کے بغیرگلگت بلتستان نہیں جاسکیں گے: وزارت داخلہ

وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں غیر ملکیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اب کوئی بھی غیر ملکی سیاح کو گلگت بلتستان جانے کے لئے وزارت داخلہ سے 6 ماہ پہلے ہی این او سی لینی پڑے گی۔

وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر این او سی کے بغیر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سیاحت کی غرض سے آنے والوں کی سیاحوں کو این او سی کے لئے 6 ماہ پہلے درخواست دینی ہوگی اس سے قبل یہ این او سی گلگت بلتستان کونسل دیتا تھا لیکن اب اس معاملے کو وزارت داخلہ دیکھے گی۔

وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ہوم سکریٹری کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے پاکستان کی پہچان سمجھا جاتا ہے جس کی خوبصورت پہاڑ اور گلشیرز دیکھنے کے لئے غیر ملکی سیاح دوڑے چلے آتے ہیں۔

تاہم وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان سیاحت انڈسٹری کو شدید جھٹکا لگا ہے جبکہ سیاحت سے وابستہ ہزاروں افراد کے بے روز گار ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

install suchtv android app on google app store