ہنزہ میں کار کھائی میں جاگری، 2افراد جاں بحق، 2زخمی

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، پولیس حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، پولیس

ہنزہ ویلی میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں4 افراد سوار تھے ، جن میں ایک چینی شہری اور 3 پاکستانی تھے ۔ تینوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تشویش ناک حالت میں آغا خان اسپتال ہنزہ منتقل کر دیا ہے۔

چاروں کا آپس میں رشتہ دوست کا بتایا جاتاہے، جو منگل کے روز ہنزہ ویلی سیرو تفریح کے لئے گئے تھے ۔

install suchtv android app on google app store