ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، طالب علم محمد صادق کاماں جیسی عظیم ہستی کوخراج تحسین پیش

ماں سے مسلسل دوری اور روز روز کی تڑپ نے اسے یہ خوبصورت کلام گانے پر مجبور کیا فائل فوتو ماں سے مسلسل دوری اور روز روز کی تڑپ نے اسے یہ خوبصورت کلام گانے پر مجبور کیا

ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم نے۔۔ماں جیسی عظیم ہستی۔ پر نیا کلام گا کر اس مقدس رشتے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان۔ ارض پاک کا وہ حسین خطہ جو اپنی خوبصورتی اور دوسری بلند چوٹی کے ٹو کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے، یہاں کے طلبا میں بھی ملک کے دیگر حصوں کے طلبا کی طرح ملک کا نام روشن کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔

بلتستان کے ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والے پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم محمد صادق نے ماں جیسی ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلتی زبان میں کلام گا کر خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔

محمد صادق پنجاب یونیورسٹی لاہور میں بی ایس کے چھٹے سمسٹر کا طالب علم ہے، ماں سے مسلسل دوری اور روز روز کی تڑپ نے اسے یہ خوبصورت کلام گانے پر مجبور کیا۔

بلاشبہ محمدصادق کی کاوش لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر طالب علم کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے اگر قومی سطح پر اس طرح کے ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو یہی طلباء وطن عزیز کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store