آئندہ سال گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان سپرلیگ میں حصہ لے گی: وزیراعلی گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن

وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سکردو میں عالمی سطح کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیرکیاجائے گا۔

بلتستان ڈویژن کی انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان سپرلیگ میں حصہ لے گی۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے کہا ہے کہ سکردو میں بین الاقوامی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ ہوا ہے جس پر انہوں نے آمدگی ظاہر کی ہے سکردو کی پرفضاء ماحول میں کھلاڑیوں کو کھیل اور ٹریننگ سیشن کے موضع مواقع میسر ہوں گے آئندہ سال پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی ٹیم بھی شامل ہوگی ۔

بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے میگاپروجیکٹس کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے سکردو کو گلگت طرز پر صاف ستھرا اور مثالی شہر بنانے کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے رقم کی منظوری دی گئی ہے 30مارچ سے قبل اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا جائے گا۔

جن شاہراہوں کی میٹلنگ کا کام نہیں ہوسکا ان کی میٹلنگ اور پیج ورک پر جلد کام شروع کیاجارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ ا لرحمن نے ڈپٹی کمشنر سکردو کی جانب سے سکردو کے ترقیاتی منصوبے اور امن وامان کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلی نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے نجی شعبے کے زیراہتمام پورے گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں ہوٹل تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store